کاسرگوڈ 3؍جنوری (ایس او نیوز) شادی میں شرکت کے لئے نکلی ہوئی 60مسافروں سے بھری بس حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کوڈاگوکے کاریکے میں ایک شادی منعقد تھی اس لئے شرکت کرنے والوں کو بس میں سوار کرکے کلّا پلّی کے راستے سے لے جایا جارہا تھا۔ زخمی مسافروں کو کاسرگوڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔کیرالہ حکومت نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ڈسٹرکٹ کلیکٹر ڈاکٹر ساجد بابو نے بتایا کہ تحقیقات کی ذمہ داری کنھن گڑھ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو سونپی گئی ہے۔ڈی سی نے مزید بتایا کہ جو لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرکاری بسوں میں ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔اور جن کی لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ان کی لاشیں رات تک ان کے متعلقہ گاؤںتک پہنچانے کے بھی احکام دئے گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے 11افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔13زخمیوں کو منگلورو کے اسپتال اور بقیہ کو کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔